ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاک ترک اسکول کی جانب پندرھویں معارف میتھ اولمپیاڈ 2019 کا انعقاد

کراچی:پاک ترک اسکول معارف انٹرنیشنل اسکول اور کالج کی جانب پندرھویں معارف میتھ اولمپیاڈ 2019 کا انعقاد کیاگیا
 
مقابلے میں ملک بھر سے سولہ ہزار طلبہ وطالبات نے مقابلے میں حصہ لیا
پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول اورکالج کے تحت ہونے والے ریاضی مضمون کے مقابلے کاانعقاد بیک وقت پاکستان 20شہروں میں کیا گیا
 
 
ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک نے گلستان جوہر کیمپس کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہاکہ ریاضی کے مضمون سائنس میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں میتھ اولمپیامیں کامیاب طلبا کو تعلیم کے دیگر وسیع تر مواقع بھی فراہم کریں گے
جبکہ ریجنل ہیڈ پاک ترک محمد عاصر معارف کاکہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستانی جامعات کیلئے بھی تعلیمی پروگرام شروع کئے جائیں گے ایونٹ کا مقصد طلبہ کوریاضی کے مضمون سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا
 
معارف اسکول کے علاوہ ملک کے دیگر سرکاری اور نجی اسکولوں کو میتھ اولمپاییڈمیں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے
 
میتھ اولمپیاکوئٹہ،حیدرآباد،خیرپور،ملتان ،پشاور،اسلام آباد،لاہور،پشاور،میرپورخاص سمیت 20شہروں میں کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 36امتحانی مراکز بنائے گئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment