جمعہ, 22 نومبر 2024


تین پاکستانی اساتذہ کی ورلڈ موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرزایوارڈ کےلئےنامزدگی

کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے جاری ورلڈ موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ کیلئے دنیا بھر سے 50 اساتذہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن میں 3 پاکستانی اور 7 بھارتی ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

ورلڈ موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ کی دوڑ میں پاکستان سے حیدر علی (ریسورس اکیڈمیا انٹرنیشنل اسکول)، زنیرا ابوبکر (لاہور گرامر اسکول) اور سمارا فرخ (بیکن ہاؤس پوٹھوہار کیمپس) بھی شامل ہیں۔

ایوارڈ کیلئے یکم اکتوبر سے 29 نومبر تک دنیا بھر کے 97 ممالک سے تقریباً 6000 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں ہر پرائمری یا سیکنڈری استاد کی علم کے فروغ کیلئے بھرپور محنت کی متاثر کن کہانیاں بھی شامل تھیں۔

ان نامزدگیوں کو مقابلے کے طریقۂ کار کے مطابق پرکھا گیا، اور 50 مضبوط امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، بشمول اس کے کہ استاد نے اپنے طلبہ کو مستقبل کیلئے کس طرح غیر معمولی بنارہے ہیں۔

ایکسپرٹ ججز کا پینل اس لسٹ میں سے 6 فائنلسٹ کا انتخاب کریگا، جس کے بعد عوام کو بھی اپنے پسندیدہ ٹیچر کو ووٹ دینے کا موقع دیا جائے گا، لوگ اپنے ووٹ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی پریس ایجوکیشن سوشل میڈیا چینل کے ذریعے 20 جنوری کو ووٹ دے سکیں گے، کامیاب افراد کا اعلان 3 فروری 2020ء کو کیا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment