ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی: نوتزئین وآرائش کردہ ”فیڈرل بوائز ہاسٹل “ کی افتتاحی تقریب

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ہاسٹل میں مقیم غیر ملکی طلبہ و طالبات کو بہتر سے بہتر ماحول پیش کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ وہ تحصیل علم کے لئے اپنے گھر سے دور ہیں ۔ہاسٹل میں قیام ایک تاریخ ساز دورانیہ ہوتا ہے ۔ لہذا جامعہ کراچی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوتزئین و آرائش کردہ ”فیڈرل بوائز ہاسٹل “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی ،رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر جلا الدین نوری ،صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی ،پرووسٹ گرلز ہاسٹل پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور پرووسٹ بوائز ہاسٹل پروفیسر ڈاکٹر نصیر اختر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر نصیر اختر نے اپنے سپاسنامے میں کہا کہ جناب وائس چانسلر کی خصوصی توجہ سے فیڈرل ہاسٹل کی تزئین وآرائش کا اہم کام انجام دیا جاچکا ہے۔ تاہم ہاسٹل میں ڈائننگ روم اور کامن روم کی ضرورت اب بھی محسوس کی جارہی ہے اس کے علاوہ انڈور گیمز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو صاف شفاف ماحول مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اگر چہ اس مد میں ہاسٹل نہ ہونے کے برابر ہے جس میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ فیڈرل ہاسٹل میں صومالیہ ،یمن اور بنگلہ دیش کے طلبہ قیام پذیر ہیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض عارف حیدر نے انجام دیئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment