کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی رزاق آباد میں اے آر جی گورنمنٹ کالج پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے کالج میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا.صوبائی وزیر نے کالج میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کامعانہ بھی کیا.
کالجزمیں تدریسی عمل کو بہتربنانے کےحوالےسے وزیرتعلیم کاکہناتھا کہ
کالج میں تدریسی عمل کو یقینی بنانے اور تمام کلاسز میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے.اساتذہ بروقت آئیں گے اور 8.30 بجے اسمبلی کا انعقاد ہوگا تو طلبہ بھی خود وقت پر آئیں گے.
جبکہ طلبہ کی تعداد کی کمی پر صوبائی وزیر نے کالج پرنسپل کو فوری طور پر طلبہ کے والدین سے رابطے کی ہدایات کی
اس موقع پر وزیر تعلیم کاکہناتھا کہ روزانہ صبح کسی نہ کسی علاقے میں کالج اور اسکولوں کا وزٹ کروں گا۔آئندہ جس بھی کالج یا اسکول میں اساتذہ غیر حاضر ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی اوز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی اسکولوں اور کالجز میں اسمبلیوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں.
وزیرتعلیم نے تمام کالجز اور اسکول کے پرنسپلزکو اپنے یہاں ہونے والی اسمبلی کی تصاویر اور ویڈیوز محکمہ تعلیم کے واٹس اپ نمبر پر لازمی بھیجنےکی ہدایت بھی کی۔