پیر, 06 مئی 2024


جامعہ اردومیں آن لائن کلاسزکاآغاز

کراچی: وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا چھبیسواں (26h) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرارڈاکٹرساجد جہانگیر نے بطورِسیکریٹری فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15/جون 2020سے کیا جائے گا اور جن شعبہ جات میں آن لائن کلاسز میں مشکلات درپیش ہیں ان کی آن لائن تدریس جلد از جلد شروع کردی جائیں گی۔
 
اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے2013 و 2017 ثمنعقد کرنے کی منظوری دی۔ منی ریسرچ پروجیکٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے لئے نیا اشتہار جاری کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔آن لائن تدریس کے لئے جامعہ کے تینوں کیمپسزکے اساتذہ کو گوگل میٹنگ، زوم اور ایل ایم ایس پر ٹریننگ کے کئی سیشن کروائے جا چکے ہیں تاکہ اساتذہ کو آن لائن تدریس کرنے میں کوئی دشواری کا سامنانہ ہو۔ آن لائن تدریس کے لئے اجلاس میں اساتذہ اپنے گھر یا دیگر مناسب مقامات سے آن لائن کلاس کا انعقاد کرسکیں گے اورکسی ضرورت کی صورت میں اپنے شعبہ جات کے دفاتر، تدریسی کمروں یا اس مقصد کے لیے جامعہ میں فراہم کیے جانے والے مقامات کا استعمال بھی کرسکیں گے۔
 
آن لائن کلاس کے انعقاد کے فوری بعد اساتذہ کلاس کے موضوع اور طالبعلموں کی حاضری سے متعلق صدر شعبہ /انچارج شعبہ کو آگاہ کریں گے۔آن لائن کلاس کا دورانیہ 40 منٹ تدریس اور 20 منٹ طالبعلم کے ساتھ سوال و جواب پر مبنی ہوگا۔ اگر طالب علم چاہے تو آن لائن کلاسز کا سمسٹر منجمد(Freeze)کروانے کی درخواست بتوسط صدر /انچارج شعبہ و رئیس کلیہ بذریعہ ای میل دے سکتا ہے۔تمام شعبہ جات اپنے سابقہ نظام الاوقات(Time table) کے تحت ہی تدریسی کریں گے(جیسا کہ لاک ڈاؤن سے قبل تھا) لیکن نظام الاوقات کو رئیس کلیہ،صدرشعبہ، متعلقہ اُستاداور طلبہ کی مشاورت سے تبدیل کرسکتے ہیں۔صدر شعبہ آن لائن تدریس سے متعلق مسائل سے آگہی اور ان کے حل کے لیے مرحلہ وار COVID-19 کے ایس او پیزSOPs کے مطابق اساتذہ کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کریگا جس کی رپورٹ متعلقہ رئیس کلیہ کو دی جائیگی۔
 
درجِ بالا آن لائن تدریسی پالیسی کیساتھ وفاقی اُردو یونیورسٹی کے دیگر تمام متعلقہ تدریسی قواعد و ضوابط نافذ العمل رہیں گے۔آن لائن تدریس کے لیے دستیاب دیگر ذرائع بشمول آن لائن ریڈیو اور ٹی وی کو استعمال کرنے کے لیے ماہرین کی رائے کے مطابق تعلیمی سہولیات کی دستیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
 
اجلاس میں ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات کا زبانی امتحان آن لائن اور بالمشافہ(Face to face) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC)کیCovid-19کی پالیسی کے تحت کرائے جانے کی منظوری دی گئی۔جن الحاقی اداروں نے آن لائن تدریس کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے ان میں تدریس کا آغاز کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
 
الحاقی ادارے آن لائن تدریس کے لئے ایس او پیز کا طریقہ کاراختیار کریں گے جو کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن(HEC)کی Covid-19کی پالیسی کے تحت جامعہ اردو کے کیمپسز میں نافذ ہیں۔ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین(رئیس کلیہ فنون)،پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد(رئیس کلیہ سائنس)،پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکورصدیقی(رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت و معاشیات)، ڈاکٹررابعہ مدنی(انچارج کلیہ معارفِ اسلامیہ)،ڈاکٹرمہ جبیں (انچارج کلیہ فارمیسی)،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق(شعبہ حیوانیات)،پروفیسرڈاکٹر طلعت محمود،(شعبہ کیمیاء)،پروفیسرڈاکٹرزرینہ علی(شعبہ نباتیات)، ڈاکٹر محمد اسمٰعیل موسیٰ)شعبہ سیاسیات،ڈاکٹر ارم السلام(شعبہ حیاتی حرفت)،ڈاکٹرشائستہ عصمت(شعبہ شماریات)،ڈاکٹر محمد خالد(شعبہ ریاضیاتی علوم)،ڈاکٹر محمدجاوید اقبال(شعبہ جغرافیہ)،ڈاکٹر محمدشعیب(شعبہ طبیعیات)،ڈاکٹر منزہ دانش(شعبہ خردحیاتیات)،ڈاکٹر عبدالمتین(شعبہ کمپیوٹر سائنس، اسلام آباد کیمپس)ڈاکٹر کوثر یاسمین اکیڈمک ایڈوائزر،ڈاکٹر افتخار احمد طاہری(شعبہ کیمیاء) جناب ڈاکٹر کامران احسن(ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی)، جناب ڈاکٹر سید اختر رضا(ڈائریکٹر صیغہ فروغِ معیار) جبکہ انجینئر ڈاکٹر نوید علی قائم خانی(انچارج کلیہ انجینئرنگ، اسلام آباد کیمپس)،جناب غیاث الدین(ناظم امتحانات)، محترمہ فوزیہ بانو(انچارج کتب خانہ)، ڈاکٹر غلام رسول لکھن(شعبہ معاشیات)نے بذریعہ ویڈیو اجلاس میں شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment