منگل, 23 اپریل 2024


جامعہ اردوکی انتظامیہ اپنےہی کیمپسزسےلاعلم نکلی

وفاقی ا ردو یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے ہی کیمپسز سے لاعلم نکلی،جامعہ کے فیکلٹی ممبران کو آن لائن کلاسز کے حوالے سے سوالات و جوابات کے سیشن میں مدعو کرنے کے پیغام میں کراچی اور اسلام آباد کیساتھ تاشقند کیمپس بھی متعار ف کرا دیاجس پرفیکلٹی ممبران حیران رہ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 13جون کو آن لائن کلاسز کے حوالے سے جامعہ کے تمام فیکلٹی ممبران و اساتذہ کو سوالات و جوابات کے سیشن میں زوم پر مدعو کرنے کے لیے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے مطلع کیا تھا جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد، کراچی اور تاشقند کے کیمپس کے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئےاجلاس لائن اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی

 حیران کن امر یہ ہے کہ جامعہ انتظامیہ نے تمام فیکلٹی ممبران کو یہ پیغام ارسال کیا گیا مگر تاحال اسکی انتظامیہ کی جانب سے وضاحت نہ کی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ غلطی آئی ٹی کے شعبے کی جانب سے ہوئی جنھوں نے زوم پر اساتذہ کو آن لائن مدعو کرنے کیلئے مواد تحریر کیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment