کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبہ جات کے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو انفارمیٹکس، بائیومیڈیکل سائنسز، آرکیٹیکچر اور بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) کے آن لائن فائنل امتحانات ۲۲/جون ۰۲۰۲ء سے شروع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے امتحانات کا آغاز 29/جون 2020ء سے ہوگا (اس کا انحصار پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسی کے اعلان پر ہے) ۔ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے آن لائن امتحانات بھی 29/جون 2020ء سے ہی ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام آن لائن امتحانات اوپن بُک کی بنیاد پر ہوں گے ۔ سرسید یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن فائنل امتحانات کا ٹائم ٹیبل اور شیڈول موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے ۔ امتحانات کا طریقہ کار، تیکنیکی معاونت اور آن لائن ایگزام سسٹم کے بارے میں عمومی ہدایات سرسیدیونیورسٹی کی ویب سائٹ پر حوالے کے طور پر موجود ہے ۔