وفاقی نظامت تعلیمات نے پریپ سے پانچویں اور چھٹی سے دسویں جماعت کےداخلوں کاشیڈول جاری کردیااور ساتھ ہی تمام عملےاوراساتذہ کو فی الفور متعلقہ تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی،
تعلیمی سیشن 15ستمبر سے شروع کرنے سے متعلق بھی اساتذہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا، ڈائریکٹر اکیڈمکس کی منظوری سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجم ظہیر کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف ڈی ای کے تحت نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت پہلے فیز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ، بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پرو گرامز میں داخلے جاری ہیں ، دوسرے فیز میں چھٹی سے دسویں جماعت تک داخلوں کا آغاز دس اگست سے پچیس اگست تک کیا گیا ہے جبکہ پریپ سے پانچویں تک داخلوں کا آغازیکم سے 11ستمبر تک جاری رہے گا۔
داخلہ پالیسی کے تحت تمام کلاسوں میں داخلہ کیلئے تحریری ٹیسٹ لئے جائیں گے تاہم پریپ سے پہلی جماعت میں داخلے کے طریقہ کار کا تعین بعد میں کیا جائے گا، 15ستمبر سے تمام کلا سوں کا اجرا کیا جائے گا۔