جمعہ, 26 اپریل 2024


آل پاکستان پرائیوٹ اسکولزفیڈریشن تعلیمی اداروں کومرحلہ وارکھولنےکےفیصلےکےآڑےآگئی

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کی مخالف کردی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اے پی پی ایس ایف نے تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں دوبارہ کھولنے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے 'تعلیم مخالف فعل قرار دیا۔

اے پی پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں عدم سنجیدگی کا شکار ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'لاکھوں اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ہمیں کون فنڈز دے گا۔کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت کو اساتذہ کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہفتے میں 3 دن کلاس رکھنے کی اجازت دی لیکن ڈبل شفٹ چلانے سے منع کردیا.

کاشف مرزا نے کہا کہ زیادہ تر اسکولوں میں تمام کلاسوں کے لیے کلاس روم نہیں ہیں اور صرف شام کی شفٹوں سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔پنجاب اساتذہ یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ پہلے سب سرکاری ااسکولوں کے لیے ایک بجٹ جاری کرے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختص ہو۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کسی بھی سرکاری اسکول میں درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کا آلہ نہیں ہے اور کون اساتذہ اور بچوں کو ماسک فراہم کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment