جامعہ سندھ کے سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو سمیت چار افسران کے خلاف قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سندھ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ریجنل دفتر نے سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو، سابق سربراہ مالیات عبدالالطیف سومرو، سابق خریداری افسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، رکن مالیات و سینڈیکیٹ کمیٹی ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح سے جامعہ سندھ کے فنڈز میں خوردبرد کےحوالے سے ضروری دستاویز طلب کرلی ہیں اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی دستاویز مانگ لی ہیں
جامعہ سندھ نے مطلوبہ ضروری دستاویزات نیب کو فراہم کردیں ہیں۔ زرائع کے مطابق یہ تحقیقات اسپیشل آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے جو 2013 تا 2016 میں کیا گیا تھا اور اس مین سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔