جمعہ, 22 نومبر 2024


غیرملکی پبلشرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے قوانین کا احترام نہیں کرتا،کاشف مرزا

کراچی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کےصدر کاشف مرزا کاکہنا ہےکہ غیرملکی پبلشرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے قوانین کا احترام نہیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ کی تصویر قومی ہیروزکے ساتھ شائع کرنے پر وزیراعظم اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکتب ضبط کرنےپر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نےخیرمقدم کرتے ہوئے حمایت کااعلان کیاہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہاہے کہمتنازعہ کتاب میں متنازعہ ملالہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال،لیاقت علی خان عبدالستار ایدھی،بیگم رعنا لیاقت علی خان اور میجرعزیز بھٹی کی تصاویرکےساتھ شامل کرکے قومی ہیروز اور شہدا وطن کی توہین کی گئی۔ملالہ کو قومی ہیروز کے ساتھ ملانا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کااپنامغربی ایجنڈا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کےحوالےسے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پبلشرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے قوانین کا احترام نہیں کرتا ہے۔ FIR درج کرکےآکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو بلیک لسٹ کیا جائےآکسفورڈ یونیورسٹی پریس ماضی میں بھی بغیراین او سی غیر قانونی طور پر اپنامغربی ایجنڈامسلط کرنے کے جرم میں ملوث رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment