کراچی: ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو انوئرنمینٹل سائنس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے اساتذہ اور اسٹاف اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیک کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام کی اجازت دینا ایس ایم آئی یو کے معیار تعلیم کے اعلی ہونے کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے اس کامیابی پر انوائرمینٹل سائنس کے شعبہ کے فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی اور انکی کاوشوں کی تعریف کی۔ یہ پی ایچ ڈی پروگرام موجودہ سیمسٹر یعنی اسپرنگ سیشن سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس ایم آئی یو میں اس سے قبل بھی تین پروگرامز میں پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جارہی ہے جن میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس اور آرٹیفشل انٹلیجنس اینڈ میتھامیٹکس کے سبجیکٹس شامل ہیں۔