کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی میں چھہ ماہ کے تعطل کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز کی روشنی میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے بحال ہورہی ہیں ، جس کے تحت یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز دو مرحلوں میں کیا جائے گا ۔
پہلے مرحلے میں 15ستمبرسے بزنس ایڈمنسٹریشن لائف سائنسز اور انجینئر نگ فیکلٹیز کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی، جبکہ کہ دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق آیچ سی کی ہدایت کے مطابق غیر نصابی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی اس کے علاوہ فزیکل کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
دریں اثنا یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر، ڈاکٹر زبیر شیخ نے نے ماجو میں نئے سمسٹر فال-20 کے آغاز پر گزشتہ روز نئے طلبہ کا خیر مقدم کے لیے منعقد ہونے والے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ویژن کو وسیع کرنے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیںکیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف ڈگری تقسیم کرنا ہی یونیورسٹی کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ ان کا کام معاشرے کیلئے باصلاحیت افراد فراہم کرنا بھی ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے نتیجے میں ہم اب ایک نئی دنیا کا سامنا کر رہے ہیں جس میں ہم ایک نئی ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں،۔ انہوں نے ماجو میں آنے والے طلبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں تمام طلباء کوبلا کسی امتیاز یکساں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ہر سال 40 فیصد طلباء کو سکالرشپ اور مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے تعلیم جاری رکھ سکیں ۔