ھفتہ, 23 نومبر 2024


تمام اسکولوں سے 15 ستمبر سے قبل ان کی نکاسی ممکن بنا دی گئی تھی

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہونے پرایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نیو کراچی پہنچ گئے
دورے کے دوران صوبائی وزیر نے علاقہ میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر نگرانی جاری کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ علاقہ نشیبی ہونے اور اس کی نکاسی کے لئے نالے پر تجاوزات ہیں،نالا اوور فلو ہونے کے باعث علاقے کاسیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں واٹر بورڈ کا عملہ یہاں کام کررہا ہے

سعید غنی کا کہنا تھاکہ نالے سے تجاوزات کے خاتمے اور سیوریج کے نظام کو فعال کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں،ماضی میں یہاں تجاوزات قائم کروا کر پورے نالے کو بند کردیا گیا جس کے باعث نیوکر اچی کی متعدد اسکولوں میں بارش کا پانی جمع ہوا تھا تمام اسکولوں سے 15 ستمبر سے قبل ان کی نکاسی ممکن بنا دی گئی تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اسکول سے بھی نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا تھا، تاہم سیوریج کے نظام کی خرابی سے پانی عوام کے گھروں میں جانے سے یہاں کام روکا گیا ہے. انہوں نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر، واٹر بورڈ تمام یہاں سے نکاسی آب کے لئے کوشاں ہیں. یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور ہم اس کے لیے کوشاں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment