ھفتہ, 23 نومبر 2024


واٹرفلٹریشن پلانٹ سےطلبہ کوپینےکا صاف پانی میسّر ہوگا

 
کراچی: جامعہ اردو گلشن کیمپس میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئےقائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرروبینہ مشتاق کاکہناتھاکہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا نظام نہیں چل سکتا لہذا ہمیں اس نعمت کی حفاظت کرنا ہوگی.
 
انہوں نےمزید کہا کہ فلٹر کی تنصیب صدقہ جاریہ ہے جس کیلئے میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی مشکور ہوں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے طلبہ کوپینے کا صاف پانی میسّر ہوگا۔
امید ہے کہ الخدمت گلشن اقبال کیمپس کی طرز پرجامعہ ہذا کے دیگر کیمپسز میں بھی طلبہ کی سہولت کیلئے فلٹر پلانٹ لگائے گی اور جامعہ کا اس سلسلے میں تعاون حاصل رہے گا۔شیخ الجامعہ نے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر فیصل جاویدکی کاوشوں کو سراہا۔
 
اس موقع پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر تحسین قاضی نے کہا کہ طلبہ کیلئے الخدمت کی یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف جامعہ اردو بلکہ ملک بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔
 
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد،پرفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹرساجد جہانگیر،الخدمت ویلفیر سوسائٹی کے ڈائریکٹرتحسین قاضی،حسیب زاہد،محمد فہیم ناز،طارق زمان اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین موجود تھے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment