۔ کوویڈ 19 کے پھیلاو کے پیش نظر ضیاءالدین یونیورسٹی کا سترھواں جبکہ پہلے ورچوئل جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب گزشتہ روزمنعقد کی گئی جسے ضیاءالدین یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا، کانووکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت 557 گریجویٹس کو اسناد تفویض کی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل دس طلبا و طالبات کو سر ضیاءالدین گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔
اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاءالدین کالج آف مڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ سائنسز، کالج آف ریہیبلیٹیشن سائنسز، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، کالج آف نرسنگ، بایو میڈیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف فارمیسی اور کالج آف میڈیا سائنسز اور کے طلبا و طالبات شامل تھے۔
س موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹرعاصم حسین نے کامیاب گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقینا آج کا دن آپ تمام لوگوں کی زندگیوں میں یادگار رہے گا۔ یہ نوجوان آج اپنی منزل پالینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہاں سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ضیاءالدین یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اپنی ذہانت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کر رہے ہیں۔
ضیاءالدین یونیورسٹی کے سترھویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، مزید شعبوں میں اضافے کے لئے اقدامات اور جامعہ کے و ژن پر کرتے ہوئے کہا ہے ضیاءالدین یونیورسٹی بہت جلد سکھر اور ملک سے باہر اپنے کیمپسز کا آغاز کرنے والی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں تعلیمی نظام کو ترک کرنے کے بجائے کوئی ایسا قدم اٹھانا تھا کہ ہمارا نظام تعلیم متاثر ہوئے بغیر باقاعدگی سے چلتا رہے، لہذا ہم نے آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات بہت کامیابی سے منعقد کرائے۔ اسی آن لائن تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آج آن لائن کانووکیشن کا انعقاد کیا تاکہ ہماری تعلیمی سرگرمیاں کورونا وبا کی وجہ سے متاثر نہ ہو سکیں۔
اس موقع پر پروفیسر پیرزادہ قاسم نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آ ٓج آپ تمام نوجوانوں نے اپنی خوابوں کی تعبیر پا لی ہے۔ مجھے آپ سب پر بے حد فخر ہے اور امید ہے کہ آپ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔