کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی میں بھی اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی نے تعلیمی معیار سے متاثر ہوتے ہوئے یو آئی ٹی کوبہترین کارکردگی کےسرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔
سسکو نیٹ ورک اکیڈمی نے یوآئی ٹی کی ایک سالہ کارکردگی اور اکیڈمی میں فعال شرکت پر سراہا ہے۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے طلبا مستقبل میں نیٹ ورکنگ کی ہزاروں نوکریاں حاصل کر سکیں گے
واضح رہے کہ یو آئی ٹی سسکو نیٹ ورک اکیڈمی کا ایک سال سے حصہ ہے، سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی یو ایس اے کی سب سے بڑی نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سامان بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کے تحت طلبہ کو نیٹ ورکنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پچھلے ایک سال میں یو آئی ٹی کے دو سو پچاس سے زائد طلبہ سسکو کورس سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔