جمعہ, 22 نومبر 2024


بابائےقوم کایومِ پیدائش،سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تقریب وویبینیارمنعقد

کراچیـ :  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک سو پینتالیسویں یوم پیدائش پر انکی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تقریب وویبینیار منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ اس سے بڑی اعزاز کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ جس ادارے میں ہم کام کررہے ہیں بانی پاکستان اس ادارے کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں چندہی شخصیات ہی ایسی ہیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ بدلاقائد اعظم محمد علی جناح بھی ان میں سے ایک ہیں۔جب قائد اعظم کا ذکر ہوگا تو سندھ مدرستہ الاسلام کا ذکر ضرور ہوگا۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ ہم قائد کے رہنما کے اصولوں اور انکی فلاسفی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں
تقریب کے آغازمیں قائداعظم کے ایک سو پینتالیسویں جنم دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ انہوں نے اس پر بات پر زور دیا کہ اساتذہ پر فرض ہے کہ وہ اس ادارے کوقائد اعظم کے نظریات اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔انہوں نے طالبعلموں کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے اصول بھی اپنی عملی زندگی میں لاگو کریں۔

اس موقع پر منعقدہ ویبینار سے ڈاکٹر رضا کاظمی،ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر،ڈاکٹر ارشد جاوید اور صمد عباس نے بھی خطاب کیا۔ جنہوں نے قائد اعظم کے جہدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے نہ صرف برطانوی راج سے جنگ کی بلکہ پاکستان کے قیام کیلئے مسلم نیشنلسٹس سے بھی جنگ کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ آج ہم کیوں پیچھے ہیں کیونکہ ہم نے قائد اعظم کے سبق کو بھلادیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور انکو برابری کا بھی درس دیا۔

اس کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔اس موقع پر ان کے ساتھ مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ کرونا ایس او پیز کے تحت اس مختصر تقریب میں محدود اسٹاف اور اساتذہ کو مدعو کیا گیا۔جبکہ دیگر افراد نے آن لائن شرکت کی۔بابائے قوم کی پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹاگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment