بدھ, 24 اپریل 2024


سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاعزازمیں الوداعی تقریب

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثاقب جاوید کے اعزاز میں ایک یادگار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا.
 
جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی کے علاوہ ڈین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر ثاقب جاوید کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کی جانب سے ایک اعزازی شیلڈ دی گئی ۔
 
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ بدلتی دنیا کے ساتھ پورا سماجی ڈھانچہ بدل رہا ہے ۔ عصرِ حاضر ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کی محور انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔ آئی ٹی کی اسی اہمیت و افادیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرسید یونیورسٹی نے اس شعبے پر خصوصی توجہ دی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانے اور دیرپا و دورس نتاءج حاصل کرنے کے لیے ثاقب جاوید کی ماہرانہ خدمات بطور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بلامعاوضہ حاصل کیں جنھوں نے ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں اپنی مہارت و قابلیت سے اس شعبے کو نہ صرف متحرک کیا بلکہ اسے عالمی تیز رفتار ترقی سے ہم آہنگ کردیا ۔ انھوں نے اپنے ہونے کا احساس اپنے عمل سے کروایا ۔
 
ثاقب جاوید کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ جولائی 2019ء میں جب میں نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالا تھا تو میں اکیڈمک سے زیادہ آئی ٹی کے بارے میں فکر مند تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دئے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا لیکن یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہ میں جلد ہی ثاقب جاوید جیسا آئی ٹی ایکسپرٹ میسر آگیا جنھوں نے ہنگامی اقدامات کے ذریعے اپنی لیاقت اور مہارت سے ہماری توقعات سے بڑھ کر بہترین نتاءج دئے ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب جاوید نے اپنے کام سے بے انتہا متاثر کیا ہے اور ایسے سسٹم متعارف کرائے جس کی وجہ سے جامعہ کی کارکردگی پر نمایاں اثر پڑا ۔
 
اس موقع پر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ثاقب جاوید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، پروفیسر
ڈاکٹر عقیل الرحمن نے کہا کہ ثاقب جاوید اپنے کام سے اس حد تک جنونی لگاءو رکھتے تھے کہ انھیں وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا تھا ۔ انھوں نے شب و روز کی انتھک محنت اور لگن سے جامعہ میں ایک بہترین انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کی تنصیب میں کلیدی اور اہم کردار ادا کیا ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پالیسی دی ۔
شعبہ بائیونفارمیٹکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے حلیم نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل اور قابلِ توجہ ہے کہ دورِ حاضر میں ثاقب جاویدنے اعزازی طور پر ڈائریکیٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حیثیت سے ایک سال سے زائد عرصے تک بلامعاوضہ خدمات انجام دیں ۔
 
ثاقب جاوید کی جگہ تقرر کئے جانے والے نئے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، شہزاد احمد نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کی بنیادی وجہ شناخت ٹیکنالوجی ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اسے ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنا دیں ۔
 
آخر میں ثاقب جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری شروع ہی سے یہ کوشش رہی کہ میری ٹیم کا ہر فرد پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت متحرک رہے ۔ میں نے اسے جاب نہیں سمجھا بلکہ ایک مقدس مشن کے طور اپنی خدمات انجام دیں اور ایک بہترین لیڈر شپ کی مثال قائم کرنے کی کوشش کی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment