منگل, 03 دسمبر 2024


ایم ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی،ایل ایل ایم اور ایم ایس،ایم ڈی میں داخلہ فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی،ایل ایل ایم اور ایم ایس،ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

کنوینرپوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن2021 ء پروفیسر ڈاکٹر ناصر ہ خاتون کے مطابق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات اور انسٹی ٹیوٹ/ سینٹرزمیں ایم ایس،ایم فل،ایل ایل ایم،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی میڈیسن میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 02 جولائی 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ مزید معلومات کے لئے  http://eduboard.uok.edu.pk/AdmissionPortal/Signin  سے رجوع کرسکتے ہیں جہاں پر پراسپیکٹس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment