منگل, 23 اپریل 2024


منسوخ ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کااعلان

کراچی: کراچی میٹرک بورڈ نے5جولائی کو دو امتحانی مراکزپرجنرل گروپ ریگولراورپرائیویٹ کامنسوخ ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق کے مطابق 5جولائی 2021 کو میٹرک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کا ہونے والا پرچہ معاشیات، اسلامک اسٹیڈیز، اسلامک ہسٹری اور انتظام برائے اصلاح خانہ (طالبات کیلئے) دو امتحانی مراکز میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

لہٰذاناظم امتحانات کے مطابق صرف ان دو امتحانی مراکز ٹی سی ایف سیکنڈری اسکول کاؤس جی کیمپس ماڑی پور روڈ لیاری اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بہار کالونی کا امتحان 28 جولائی کو انہی امتحانی مراکز پردوپہر 2:30بجے سے 4:30بجے امتحان تک لیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment