کراچی: جامعہ اردو نے ماسٹرز سال اول و سال آخرکے سالانہ متحانات کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔
ناظم امتحانات جامعہ اردو غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی،اسلام آباداورراولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (سال اول و سالِ آخر)بین الاقوامی تعلقات،انگلش اوراردو کے پرائیویٹ سالانہ امتحانات مارچ2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کراچی میں ہونے ایم اے بین الاقوامی تعلقات(سال اول) کے امتحان میں 341طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 323طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور202طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.54فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات(سال آخر) کے امتحان میں 245طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 239طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور191طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ79.92فیصد رہا۔
انگلش(سال اول) کے امتحان میں 169طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 148طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور12طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ8.11فیصد رہا۔انگلش(سال آخر) کے امتحان میں 83طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 81طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور10طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ12.35فیصد رہا۔
اردو(سال اول) کے امتحان میں 58طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 50طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور26طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ52فیصد رہااور ایم اے اردو(سال آخر) کے امتحان میں 49طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 46طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور26طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ56.52فیصد رہا۔