جمعہ, 22 نومبر 2024


یورپی یونین:سوشل میڈیاکے لئے عمرکی حد18 برس مقررکرنے پرغور

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) یورپی یونین نے سوشل میڈیاکے استعمال کے لئے عمرکی حدمتعین کرنے پر غور شروع کردیاہے۔یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق یونین کی جانب سے سوشل میڈیاکے استعمال کے لئے عمرکی حدکم ازکم 18 برس متعین کرنے پرغورکیاجارہاہے۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی سول آزادی اورداخلی امورپربنائی گئی کمیٹی کاکہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کی اجازت کے بغیرسوشل میڈیا اورمسیجنگ سروس کااستعمال نہیں کرسکیں گے۔ سوشل میڈیاکے استعمال کے باعث نوجوانوں کی توجہ تعلیم کے بجائے گیمزاورفضول مصروفیات کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ڈیجیٹل میڈیااستعمال کرنے کی عمرکی حدبھی بڑھاکر15 سال تک کرنے پرغور کیا جارہاہے۔ یورپی یونین کے کچھ رکن ممالک اس حدکو18 برس تک لے جاناچاہتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیااور دیگرماہرین نے ووٹنگ سے پہلے یورپین پارلیمنٹرین کواس فیصلے پرنظرثانی کاکہاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment