جمعہ, 22 نومبر 2024


دہشت گردی کا خطرہ، لاس اینجلس کے اسکول بند

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی شہر لاس اینجلس کے تمام پبلک اسکولوں کو دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نامعلوم 'الیکٹرانک' خطرے کا ہدف شہر کا اسکولنگ سسٹم اور اس کے 640000 طالب علم بتائے جارہے ہیں۔

لاس اینجلس کے اسکولوں کے سپرانٹینڈنٹ رامن کورٹینیز نے کہا کہ پولیس کی جانب سے الرٹ موصول ہونے کے بعد انہوں نے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نہیں بلکہ کئی اسکولوں کو خطرہ تھا اس لیے پورے ضلع کے اسکول بند کروائے گئے۔ بعدازاں پولیس اور ایف بی آئی ایجنٹس نے ضلع کے 1000 اسکولوں کی تلاشی لی جبکہ رامن کے مطابق یہ آپریشن دن کے اختتام تک ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 2 دسمبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعد میں تحقیقات کے دوران حملے میں ملوث ایک حملہ آور کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت 28 سالہ سید محمد رضوان فاروق اور 27 سالہ تاشفین ملک کے نام سے ہوئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment