جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم، ملک بھر سے 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ دی جائیگی

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ ا سکیم کے تحت 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ دی جائے گی، یہ اسکیم جلد شروع کی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار 2018ء میں لیپ ٹاپ مقامی سطح پر تیار کئے جائیں گے، وزیراعظم کی یوتھ ا سکیموں سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے تحت ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے طالب علم جو ماسٹر یا اس کے برابر تعلیم حاصل کر چکے ہوں ان کو سرکاری اور نجی شعبہ میں ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی۔ ان نوجوانوں کو ماہانہ بنیادوں پر 12 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پرائیویٹ شعبہ کو انٹرن شپ ا سکیم میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ پورے پاکستان سے نوجوان طالب علم اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم اہل امیدواروں کا انتخاب ڈومیسائل کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس کیلئے عمر کی حد 25 سال ہے تاہم پسماندہ علاقوں کیلئے عمر کی حد 26 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت ترقیاتی شعبہ، وفاقی اور صوبائی ادارے نوجوانوں کو انٹرن شپ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 ہزار، آزاد جموں و کشمیر کے ایک ہزار، بلوچستان سے 3 ہزار، گلگت بلتستان سے دو ہزار، فاٹا سے 3 ہزار 750، خیبر پختونخوا پانچ ہزار 750 اور سندھ کے 9 ہزار 500 نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment