جمعہ, 22 نومبر 2024


کراچی: نجی اسکول کی پرنسپل کا پرائمری کلاس کی بچی پر بد ترین تشدد

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) کراچی کے علاقے حسین آباد میں نجی اسکول کی پرنسپل نے پرائمری کلاس کی بچی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسکول انتظامیہ نے پرنسپل کو معطل اور تین ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے طلبعلموں کی مار پیٹ کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ حسین آباد کے علاقے میں واقع حسن طیب اسکول کی پرنسپل سیما نے پرائمری کلاس کی بچی کو دفتر میں بلا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسکول انتظامیہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل کو معطل کر دیا۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بھی اپنا غصہ چھوٹے ملازمین پر نکالا، طالبہ پر تشدد کرنے والی پرنسپل کو تو صرف معطل کیا گیا لیکن فوٹیج لیک کرنے کے شبہے میں تین دیگر خواتین ملازمین کو نوکری سے ہی برطرف کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment