جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی آئی بی اے، نئے وی سی اور ڈائریکٹر کے تقرر کا معاملہ پیچیدگی اختیار کرگیا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی اورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں نئے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر کے تقرر کا معاملہ پیچیدگی اختیارکرگیا ہے جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کی چار سالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹرعشرت حسین کی دوسری چارسالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں ڈیڑھ ماہ رہ گیا ہے اوروزیراعلیٰ ہاؤس تاحال ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے اور سب سے بڑے بزنس ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار جاری نہیں کرسکا ہے.

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر جامعہ کراچی میں تعینات ہونے سے قبل جامعہ اردو کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں جبکہ آئی بی اے کے ڈاکٹرعشرت حسین کی یہ دوسری چارسالہ مسلسل مدت ہے اور وہ خود بھی تیسری مدت کے لیے ڈائریکٹر نہیں بنناچاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر دباو ہے کہ جامعہ کراچی اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار نہ دیا جائے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اشتہار نہ دینے کے باعث جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کو مدت ملازمت مین چند ماہ کی توسیع ہوجائے اور ایسا نہ ہوا تو سینئر ڈین ڈاکٹر خالد عراقی کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا جاسکتا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment