جمعہ, 22 نومبر 2024


سرکاری کالجوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم )پشاور میں سائنس سپیرئر کالج وزیر باغ کی متحدہ طلبہ محاز نے سرکاری کالجو ں کی نجکاری کے مبینہ فیصلے کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالجز کی نجکاری کا فیصلہ وا پس لیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجز کی نجکاری کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے اور وہ اس کو رد کرتے ہیں۔ کالجز کی نجکاری کے بعد فیصوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے طالب علم اور اساتذہ براہ راست متا ثر ہوں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری کا لجز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیں ۔ بصورت وہ احتجاج پر مجبور ہوں جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment