جمعہ, 22 نومبر 2024


امتحانات کے مراکز میں نا ظمین کی تقرری کا مطالبہ !

ایمزٹی وی (تعلیم ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز میں فوری ناظمین امتحانات کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے ایک خط میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ کے مختلف امتحانی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات کی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات متاثر ہو سکتے ہیں اور طلبہ کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ترجیحی بنیادوں پر مستقل ناظمین امتحانات کا تقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کی مدت دو ماہ قبل مکمل ہو چکی ہے۔ انٹربورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گریڈ18میں میرپورخاص میں ڈپٹی سیکرٹری کی اسامی پر جوائننگ دینی ہے، ٹیکنیکل بورڈ کراچی میں گزشتہ ایک سال سے مستقل ناظم امتحانات نہیں ہے جبکہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص بورڈز کے ناظم امتحانات کے تقرر کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہلے ہی اشتہار دے چکا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment