ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی میں 35000 طلبہ کے لیے صرف28 پوائنٹس موجود ہیں جس کے باعث جامعہ کراچی کے صرف 10فیصد طلبہ ہی اس سے استفادہ کرتے ہیں، جامعہ کراچی کی بسوں میں سفر کرنے والے 75فیصد پوائنٹ سروس سے اور 96 فیصد پوائنٹس کی حالت زار سے مطمئن نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق 68 فیصد طلبہ نے کہاکہ جامعہ کراچی کے پوانٹس کے ڈرائیورز حفاظتی اصولوں کو مدنظر نہیں رکھتے جو کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے 78فیصد کے نزدیک اگر مختلف اوقات کار میں پوائنٹ گزریں تو طلبہ کے لیے آسانی ہوجائے گی اس کے علاوہ پوائنٹ میں جامعہ کاکارڈ چیک نہیں کیا جاتا جو کہ سیکورٹی رسک ہے۔
طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف پوائنٹس کی تعداد کو بڑھایا جائے بلکہ ان کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے اس کے علاوہ ایسے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے جو حفاظتی اصولوں پر عمل نہیں کرتے جبکہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پوائنٹ کاسفر کرنے والے تمام طلبہ کا جامعہ کاکارڈ چیک ہونا چاہیئے اسی طرح مختلف اوقات کار میں پوائنٹ چلنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا چاہیئے۔