ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے اورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے ڈائریکٹرڈاکٹر عشرت حسین نےآئی بی اے میں پاکستانی صحافیوں کی تربیت کیلئےادارہ سینٹر فارایکسی لینس ان جرنلزم کاافتتاح کیا۔ آئی بی اےکوامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سینٹر کی تعمیرات کیلئے 54ملین ڈالر فنڈز جاری گئے تھے۔
افتتاحی موقع پرمریکی سفیر ڈیوڈ ہیلےنے کہا کہ ایک آزاد اور پیشہ وارنہ پریس جمہوریت کی بنیادہے اورامریکی تاریخ میں صحافت نے اہم کردار اداکیا۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کا مقصد صحافیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ عوام کی خدمات بہتر طریقے سے کرسکیں۔اب سینٹر آف ایکسیلینس فار جرنلزم(سی ای جے) کاامریکی حکومت اورشریک اداروں کے ساتھ ایک تعلق بن جائیگا جو ایک متحرک پریس کو آگے بڑھانے اور پاکستانی صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام اور تبادلے فراہم کرنے کی کوشش کریگا۔
اس موقع پر قونصل جنرل برائن ہیتھ،سی ای جے بورڈ چیئرپرسن کمال صدیقی،سی ای جے کی قائم مقام ڈائریکٹر کرسٹی میری لورڈر،انٹریشنل سینٹر فار جرنلسٹ کے نائب صدر پیٹرک بٹلر،نارتھ ویسٹ یونیورسٹی مڈل اسکول آف جرنلزم کے پروفیسر کریگ ڈف اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مشیر لاری پنٹاک ودیگربھی موجود تھے۔