ھفتہ, 23 نومبر 2024


نقل کروانے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں پرائمری اورمڈل اسٹینڈرڈامتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ کی فہرستیں تیارکرنا شروع کردی ہیں ، زرائع کے مطابق امتحانات کے دوران غیرحاضرہونے والے 100مردوخواتین اساتذہ کو شوکازنوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ 21 اساتذہ کو نقل کرانے پران کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کے ساتھ ساتھ نوکریوں سے بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت راولپنڈی میں پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں مانیٹرنگ ٹیموں نے رپورٹ دی ہے کہ امتحانات کے دنوں میں ضلع بھر کی ساتوں تحصیلوں میں 100مردوخواتین اساتذۃ غیر حاضررہے ،مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ پر غیرحاضر ہونے والے مردوخواتین اساتذہ کومحکمہ تعلیم راولپنڈی نے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ دوسری جانب اس ضمن میں اساتذہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ پرائمری اورمڈل امتحانات کے سلسلے میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی تو ضلع بھر میں احتجاج کریں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایلیمنٹری اسکولز شاہدہ ہاشمی نے ضلع راولپنڈی کے گرلز پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں میں تعینات 474 ایجوکیٹرز کی مستقلی کے احکامات جاری کردئیے ۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ان اساتذہ کوسات اگست 2015سے مستقل کیا گیا ہے ،،پنجاب ٹیچرز یونین کے سید حامد علی شاہ،راجہ شاہد مبارک،ساجد مسعود عباسی،طاہر محمود راجہ ،قاضی عمران اور عظمت عباسی نے مستقل ہونے والی تمام خواتین اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment