ایمزٹی وی(ایجوکیشن)لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران انگریزی کے پچے میں کئی طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ محمد احمد حسن ، ایس ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول محمود پورہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد سلیم، ای ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کھڈیاں خاص ضلع قصورکو فوری طور پر امتحانی فرائض سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ندیم الحسن ، ایس ایس ٹی , گورنمنٹ ہائی اسکول چونیاں کو سپرنٹنڈنٹ جبکہ عبدالستار، ای ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائی سکول کنگن پو ر ضلع قصور کو بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ فارغ ہونیوالے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی امکان ہے۔