بدھ, 27 نومبر 2024


PAF-KIET میں جلسہ تقسیم اسناد

ایمزٹی وی (تعلیم)PAF-KIET میں 13واں جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شریک مہمان خصوصی گورنر سندھ عشرت العباد کاکہناتھا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کئے بغیر کوئی بھی ملک عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترقی نہیں کرسکتا ہے اس ضمن میں ’’پی اے ایف، کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے انتہائی اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ PAF-KIET کا شمار اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہو تا ہے جہاں معیار تعلیم اور موزوں ماحول کی فراہمی میں ادارہ انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے طلبہ کو عملی طور پر جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرکے آگے آنا ہو گا ۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک اچھا کا م کررہے ہیں آپ کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں ۔ گورنر سندھ نے PAF-KIETکو ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
اس موقع پر چیف آف دی ائر اسٹاف ائر چیف مارشل سہیل امان ، چیئر مین بورڈ آف گورنرز PAF-KIET ، چانسلر ، ممبرز بورڈ آف گورنرز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment