ایمزٹی وی(تعلیم)لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 25 جولائی کو کیا جائےگا، چیئرمین بورڈ لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والی تقریب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 69 ہزارامیدواروں نے میٹرک کا امتحان دیا۔ نتائج کے اعلان کے بعد 26 جولائی کو پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزازمیں الحمراء ہال میں تقریب رکھی جائے گی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال کسی بھی طالبعلم کا رزلٹ “لیٹر۔ اون” نہیں رکھا جائے گا اور امیدواروں کو آن لائن رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت میسرہوگی۔