ھفتہ, 23 نومبر 2024


محکمہ تعلیم کی غفلت نے طلبہ کی جانیں دائو پر لگادیں

ایمز ٹی وی (تعلم ) وادی بروغل میں پرائمری اسکول کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،اسکول کی عمارت میں محکمہ کمیو نیکیشن اینڈ ورکس نے ابھی تک پانی تک فراہم نہیں کیا.

تفصیلات کے مطابق چترال کی وادی بروغل کے چکار مقام پر واقع پرائمری اسکول کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،بروغل وادی سطح سمندر سے تقریباًتیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہےجہاں وادی اکثر برف سے ڈھکی رہتی ہے.

اسکول کی عمارت میں محکمہ کمیو نیکیشن اینڈ ورکس نے ابھی تک پانی تک فراہم نہیں کیا،اس وادی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا اور بچےتاحال پانی سے محروم ہیں.

وادی کے اس اسکول میں اساتذہ کا حال یہ ہے کہ صرف ایک استاد چھ جماعتوں کو پڑھاتا ہے باقی اساتذہ آتے ہی نہیں، کبھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس سکول کا معائنہ تک نہیں کیا.

وادی میں لڑکیوں کے لیے اسکول نہ ہونے کے سبب لڑکے لڑکیاں ایک ہی اسکول میں تعلیم لے رہےہیں،اس جدید دور میں بھی یہ وادی دو سو سال پہلے کے مناظر پیش کرتی نظر آرہی ہے.

یہاں ابھی تک سڑک، اسکول، کالج، اسپتال،بجلی،پانی،ٹیلیفون،مواصلات اور تمام تر بنیادی حقوق کی ضروریات سے محروم ہیں لوگوں کا مطالبہ ہےکہ اس وادی میں اسکول،کالج کے ساتھ ساتھ اسپتال اور بجلی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment