پیر, 20 مئی 2024


بوگس داخلوں کی روک تھام کےلئے ضروری احکامات جاری

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کے بوگس داخلوں کی روک تھام کیلئے ''اسٹوڈنٹس ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم '' متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے جس کے لئے ضلعی محکمہ تعلیم نے باقاعدہ ہوم ورک شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، پہلی جماعت سے ہی ہر طالب علم کو خصوصی نمبر جاری ہوگا جبکہ اسکول چھوڑنے اور داخلہ لینے کیلئے آن لائن تصدیق کی جائے گی ۔
''پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب '' پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلوں کے حوالے سے رپورٹ ملی ہے کہ اسکولوں میں کم داخلے کیے جاتے ہیں جبکہ ظاہر زیادہ کیے جاتے ہیں جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے پرائمری سکولوں میں داخل اورزیر تعلیم طلبہ بالخصوص پہلی کلاس کے طلبہ کو ایک ٹریکنگ نمبر جاری کیا جائیگا۔اس نمبر کے تحت طلبہ کاایک اسکول سے دوسرے اسکول میں داخلہ لینے ،اسکول چھوڑ نے سمیت دیگر ریکارڈ آن لائن ہو گا اور متعلقہ ریکارڈکسی بھی وقت چیک کیا جاسکےگااس اقدام کا مقصد اسکولوں میں بوگس داخلوں کی روک تھام ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment