پیر, 20 مئی 2024


امریکا میں پاکستانی طلبہ کی دوڑ

ایمزٹی وی(تعلیم) امریکا میں 2014-15ء تعلیمی سال کے دوران پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 2013-14 کی نسبت 2014-15 کے دوران امریکا میں تعلمی اداروں میں پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 5354 ہوگئی، گزشتہ روزاوپن ڈورز کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوشگوار ہے اور توقع ہیں کہ اس رجحان میں مزید اضافہ ہو گا۔ امریکا میں پڑھائی کے لیے جانے والے پاکستانی طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر ڈینئل ایس میتھرن نے کہا کہ پاکستانی طلبا امریکا میں دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور اقدار کو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔ امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے 70 پاکستانی طلبا نے روانگی سے قبل ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام ایجوکیشن یو ایس اے نے کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment