Thursday, 28 November 2024


جامعہ این ای ڈی کولیونگ لیب میں تبدیل کرچاہتا ہوں، پروفیسرڈاکٹرسروش حشمت لودھی

کراچی: جامعہ این ای ڈی اور اینگرو پاور لمیٹڈ کےمابین بے بی ڈے کیئرکی تعمیراورانجینئرابوالکلام لائبریری کی سولرازیشن سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

جامعہ این ای ڈی کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور اینگرو پاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹواحسن ظفر سید کے مابین بے بی ڈے کیئر کی تعمیراور انجینئر ابو الکلام لائبریری کی سولرازیشن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقعے پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر طفیل کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اس ڈے کیئر کی تعمیر خودخواتین کے لیے یقیناً خوش آئند ہوگی۔

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل سہیل بشیر اور ڈین فیکلٹی الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹرانجینئرنگ ڈاکٹرسعد قاضی کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کاربن فٹ کی تخفیف کو عمل میں لائیں، اس کے لیے سولر انرجی کی جانب سفر کا آغاز کرچکے ہیں۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہماری جامعہ کے لیے ایک بڑا دن ہے،اینگروپاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2019 این ای ڈی ایلمنائی کنووینشن میں اینگروپاور نے جو وعدے ہم سے کیے وہ پورے ہونے جارہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم اگلی نسلوں کے لیے اس جامعہ کو جدید بنیادوں پر اُستوار کرجائیں۔ مزید کہا کہ این ای ڈی کو لیونگ لیب میں تبدیل کرچاہتا ہوں۔

اس موقعے پر اینگروپاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹواحسن ظفر سیدکا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ خوتین اینگرو سے وابستہ ہوں۔ طالبات کے لیے خواتین کے دن کی مناسبت سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد کیرئیر کوخیرباد نہ کہیں۔


رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین،ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی،ٹیکنیکل اسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان شہاب قادر سی ای او اینگرو پاورجن قادرپورلمیٹڈ سید منظور حسین زیدیسی ای او اینگروپاورجن تھر لمیٹڈ، فاروق ناظم شاہ وی پی سروسز اینگروانرجی سروسز محمد ادریس جزل مینجربزنس ڈیولپمنٹ ایکتا سیتانی جزل مینجر کارپوریٹ آڈٹ ای ای ایل، شامخ احمد ہیڈآف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ای ای ایل، قرۃالعین تنویر ڈی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ای ای ایل موقع پر موجود رہے۔

پیٹرن انچیف بے بی ڈے کیئر صائمہ شمشاد اورکنوینیرڈاکٹر عمرانہ نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی سے وابستہ 15فی صد خواتین اسٹاف کے لیے یہ خوشخبری ہے۔

Share this article

Leave a comment