Sunday, 15 December 2024


علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےزیرِاہتمام گریجویشن تقریبِ کا انعقاد

علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام چوتھی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں تقریباََ 500 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈپلومہ کی اسناد تفویض کی گئیں اور مختلف ٹیکنالوجیز میں امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی STEVTA کے چیئرمین جنید بُلند نے کہا کہ سب سے بڑاہتھیار تعلیم ہے۔طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ مستقبل کا اثاثہ ہیں اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔یاد رکھیں لیڈر کبھی شارٹ کٹ سے نہیں بنتا۔

علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین چانسلر جاوید انوار نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عہدِ جدید تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر کا بھی دور ہے۔موجودہ دور میں ٹیکنالوجی ایک گیم چینجر بن چکی ہے۔عالمی سطح پر پاکستانی ہنرمند افراد کی طلب بڑھ رہی ہے۔

اختتامِ تقریب پراے آئی ٹی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین جاوید انوار نے وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی بُلند اقبال اورمہمانِ اعزازی کاشف مہتاب چاؤلہ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔سینئر علیگ حنیف خان، شجر علی ہاشمی اور فیروز ظہیرکو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

Share this article

Leave a comment