Sunday, 15 December 2024


ضیاء الدین اسکول اور کالج کی زیراہتمام زیڈ ٹاک 2024 کا انعقاد

ضیاء الدین اسکول اور کالج کی زیر اہتمام زیڈ ٹاک 2024 کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم حسین کی بطور مہمان خصوصی شریک تھے

چیئرپرسن ضیاء الدین اسکول اینڈ سسٹم ڈاکٹر ندا حسین، ڈائیریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹوٹشنز سندھ رافعہ جاوید ملاح ، ڈائریکٹر ضیاء الدین اسکول سسٹم رعنا حسین بھی تقریب میں شریک تھےجبکہ پرنسپل ضیاء الدین کالج ارسلان احمد اور پرنسپل ضیاء الدین اسکول حمیرا جواد بطور میزبان شریک ہوئے

تقریب میں ڈاکٹر عاصم حسین کی تعلیمی خدمات سے متعلق شوریل پیش کی گئی تقریب میں مختلف کیمبرج اسکولز کے طلبہ نے موٹیویشنل سپیکنگ میں حصہ لیا۔

تعلیمی نظام کی صورتحال پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر کا تعلیمی نظام زوال پذیر ہے اسکول کے اوقات آٹھ سے ایک بجے نہیں بلکہ صبح آٹھ سے شام چار بجےتک ہوناچاہئے۔
انہوں نے بتایاکہ ضیاء ایجوکیشن سسٹم نئے سال پر تعلیمی اوقاتِ کار میں تبدیلی کررہا ہےصبح سے چار تک اسکول ہوگا تو ٹویشنز نے نجات مل سکے گی جس کے بعد ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز میں بچوں کو پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اساتذہ کی مناسب ٹریننگ نہ ہونے پر ڈاکٹر عاصم کا تشویش کااظہار بھی کیا
ڈاکٹر عاصم حسین نے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی بحالی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تربیت نہیں ہوتی، اساتذہ کی تربیت اور نصاب میں بہتری سے معیارِ تعلیم بہتر ہو سکتا ہے

Share this article

Leave a comment