محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی کر دی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز20دسمبر کے بجائے 23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13 جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعددوبارہ کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی ا سکولز پر ہوگا۔
حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔