Wednesday, 18 December 2024


کراچی میں سردی کی لہرآئندہ ہفتےتک رہنےکاامکان

کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں سردی کی موجودہ لہر مزید 10روز تک برقرار رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک آ سکتا ہے جبکہ سردی کی موجودہ لہر کے دوران کبھی کبھار ہواؤں کی رفتار میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

دیہی سندھ کے ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب ہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment