Wednesday, 18 December 2024


انصاف آفٹرنون اسکولوں کوبندکرنےکافیصلہ کرلیا گیا

لاہور: سینکڑوں انصاف آفٹر نون اسکولوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیل کے مطابق انصاف آفٹر نون اسکولوں کوناقص معیارتعلیم ،کم انرولمنٹ اور خراب نتائج کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ طلبا کی انرولمنٹ کے ساتھ اساتذہ کی بھی حاضری چیک ہوگی،اسکولوں کو ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

گزشتہ تعلیمی سال میں بچوں کی حاضری کا موجودہ سال کی حاضری سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی حاضری کو بھی چیک کیا جائے گا۔ بجٹ اور ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جائیگا،وزٹ کے دوران سکول بیسڈ ٹیسٹ کا بھی ریکارڈ چیک ہوگا جس کے بعد اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای او زسکول چلانے یا نہ چلانے بارے رائے دینگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے مانیٹرنگ آفیسر کی رائے مثبت نہ ہونے پر اسکول کو بند دیا جائے گا۔آفٹرنون ا سکولز کو بند کرکے صرف مارننگ شفٹ کردی جائیگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی تصدیق کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا،پنجاب بھر میں ان اسکولوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔

Share this article

Leave a comment