Saturday, 11 January 2025

کبریٰ اور گوہر 22 فروری کورشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جن کی اب شادی کی تاریخ بھی سامنے آچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کبریٰ اور گوہر 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کبریٰ اور گوہر 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوں گے۔

اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے تاہم اب تک کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود، دونوں نے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ البتہ گوہر رشید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تیاریوں اور ڈانس پریکٹس کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جو ان افواہوں کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment