Wednesday, 15 January 2025


چیمپئنزٹرافی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرما کےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرہونےکاامکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے 37 سالہ روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

Share this article

Leave a comment