Monday, 13 January 2025


سردی کی شدت بڑھنےکےباعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نےسردی کی شدت بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم شدید سردی کے پیش نظر اسکولز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کردی گئی ہے، آج سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سردی کی حالیہ لہرکودیکھتے ہوئےاوقات کارتبدیل کر دیئےگئےہیں، آج سےاسکولوں کے اوقات کار صبح9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے، خصوصی بچوں کےتعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت 15 فروری تک رہے گی۔

خیال رہے سردی کی شدت میں کمی نہ آںے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں گردش کر رہی تھیں، تاہم محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے ردعمل میں ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

Share this article

Leave a comment