Saturday, 11 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی کے قریب واقع لنڈا بازار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد دکانون کو نقصان پہنچا ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کاموں کے لیے ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں 6 فائر ٹینڈرزاور ایک واٹر باوزر شامل ہیں ،ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ لنڈا بازار میں موجود لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان اقتصادی تعاون پر 17 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے وزیر اعظم آندرے کوبیاکوف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلام آباد میں اوسط اور تیز اقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر دستخط کئے گئے جب کہ دونوں اطراف سے 17 سمجھوتوں، مفاہمت کی یادداشتوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے جن میں صحت، کسٹم ،ٹیکنیکل، ثقافت، زراعت ،تعلیم ، صحت، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے مستقبل کے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور علاقائی تجارت کے جامع لائحہ عمل کے لئے واضح طریقہ کار فراہم کرتے ہیں، پاکستان بیلا روس کے ساتھ تجارت ، معیشت ، دفاع اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

ایمز ٹی وی (ملتان) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، سعید نامدار، اسلم گھمن اور رانا الطاف نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہورہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔پنجاب بھر میں تا حال کئی ہزار کانٹریکٹ اساتذہ ریگولر نہ ہوسکے ۔ افسران اساتذہ کو سزائیں دینے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جاتا ہے لیکن ان سروس پروموشن اور ٹیچرز پیکیج بھی زیر التوا ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری اسکولز پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اسکے علا وہ جی پی فنڈز، پینشن کیسز ، ان سروس پروموشن و ٹیچرز پیکج کے زیر التوا کیسز کو بھی جلد از جلد نمٹایا جائے اور 2011,2012کے کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر بنانے کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ اصل امیدوار کی جگہ کسی اور کو امتحان میں شرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اصل امیدوار کو ضابطہ کے تحت دو سال کے لیے کسی امتحان میں شرکت کے لیے روکا جاسکتا ہے ،انہوں نے یہ بات میٹرک کے ہونے والے امتحانا ت کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے بعد اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کے طبیعات (فزکس) کے پرچے کے دوران دو طلبہ اور طالبات کی جگہ دیگر افراد اور خاتون پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جن کے کیسز کو سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ،اصل امید وار کی جگہ دوسروں کو امتحان دیتے ہوئے پکڑنے والے ذمہ داروں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے تمام امتحانی مراکز کے سینٹر سپر نٹنڈنٹس سے کہا ہے کہ ہر طرح سے اصل امیدوار کی شرکت کو یقینی بنایا جائے

ایمز ٹی وی (کراچی ) وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے ،وہ پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 ءکا جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترقہ آپریشنل صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) لندن میں موجود برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھا گیا جو کہ کچھ یوں تھا''Modi Not Welcome''(ہم مودی کا خیر مقدم نہیں کرتے) ۔ یہ نعر ہ برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کی ایک لیزر تصویر پر لکھا گیا تھا۔ اس لیزر تصویر پرنریندر مودی کے ایک ہاتھ میں تلوار جبکہ دوسرے ہاتھ میں ہندو عقیدے کا ایک نشان دکھایا گیا تھا۔اس تصویر کے ایک کونے میں تصویر بنانے والے ”آواز“ گروپ کا نام بھی لکھا تھا۔ ساﺅتھ ایشیا لیڈر گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مودی کی ہٹلرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 12 نومبر کو ڈاﺅننگ اسٹریٹ اور 13نومبر کو ویمبلے اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(بزنس) آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس وصولی میں اضافے کی کڑی شرط کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے نئے ٹیکسسز لگانے اور ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رعائتی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے ، درآمدی اشیاء پر ایک فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی، ریگیولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصد تک اضافے کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیرِ خزانہ نے نئے ٹیکسوں کے اطلاق کی تصدیق کردی ہے، ان نئے ٹیکسوں سے گاڑیوں، الیکٹرانکس سے لے کر بچوں کے دودھ تک تمام درآمدی اشیاء مہنگی ہوجائی گی۔ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے اکتیس سو چار ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے

ایمز ٹی وی(لاہور) پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ایاز صادق پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فراڈ سے الیکشن جیتا ہے۔ ڈی سیٹ کر کے پھر سے الیکشن کر وا یا جائے گا۔علیم خان کا کہنا ہے کہ 2013میں ایاز صادق دھاندلی کر کے الیکشن جیتے تھے اور اس بار فراڈ کر کے سیٹ حاصل کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ حلقہ 122میں 26ہزار ووٹ دوسرے حلقوں سے منتقل کیئے گئے جبکہ ساڑھے چار ہزار افراد کے ووٹ نکال دیئے گئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ایاز صادق سے 20ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں اور انہیں فراڈ کر کے الیکشن میں ہرایا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)اداکاری کے شعبے میں اپنا لوہا منوانے والے آغا تالش کے مداح آج ان کی 88 ویں سالگرہ منا رہے ہیں پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا ،آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا،پاکستانی فلموں میں کئی یادگار کردار ادا کرنے والے آغا طالش 19 فروری 1998 کو انتقال کرگئے تھے مگر ان کی اداکاری ان کے مداحوں کو آج بھی یاد ہے ،

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں پہلی دفعہ سائنس فکشن کامیڈی فلم بنائی جا رہی ہے جس کا موضوع مریخ سیارہ ہے۔ اس فلم کی کہانی اور ہدایتکاری خالد حسن خان دیں گے۔ہدیتکار کے مطابق مریخ کو لال سیارہ بھی کہا جاتا ہے اسی وجہ سے فلم کا نام ”لال پیلا“رکھا گیا ہے۔مارس سوسائٹی نے اس فلم کی تیا ری پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ مارس سوسائٹی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو کہ انسانی ریسرچ اور سیاروں کی تصفیہ کے لیئے وقف ہے۔