Monday, 16 December 2024

ایمز ٹی وی (کراچی ) شہر قائد کے علاقے گلستان جو ہر کے ایک مکان سے دھماکہ خیز مواد بر آمد ہو ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 10 میں ایک مکان کی چھت پر آئی ای ڈی مواد موجود ہونے کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر مو صول ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ مذکورہ مکان پر پہنچ گیا ،ڈی آ ئی جی منیر شیخ کہنا تھا کہ بی ڈی ایس کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ مذکورہ مکان کس کی ملکیت ہے اور دھماکہ خیز مواد کس طرح چھت تک پہنچا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نےNA122اور PP147 میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی نتائج جاری کردیئے. الیکشن کمیشن کی جانب سے NA122 اورPP147 میں ضمنی انتخاب کے غیرحتمی نتائج مرتب کرلیے گئے ہیں، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کےامیدوارسردار ایاز صادق 72,525 ووٹ لے کر سرخرو ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوارعلیم خان72,082 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلز پارٹی کےبیرسٹرعامرحسن صرف 819 ووٹ حاصل کرسکے۔ حلقہPP147 میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی31964 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کےامیدوار محسن لطیف 28,400 سو دو ووٹ حاصل کرسکے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122(لاہور)اور حلقہ این اے 144(اوکاڑہ)کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے ۔ نتائج کے مطابق حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 75ہزار 287 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان 71ہزار 256ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق 81ہزار 240ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ انکے مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی عارف 42ہزار 50ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ لاہور کے ہی ایک اورصوبائی حلقے پی پی 147میں پاکستان تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے 31ہزار 993ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف 28ہزار 641ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے ڈائر یکڑ ایڈ میشن پرو فیسر ڈا کڑ خالد عرا قی کے مطابق شعبہ و یژل اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزا ئننگ (چار سالہ پروگرام )،بیچلرز آف فائن آر ٹس (چار سالہ پروگرام ) اور بیچلرز آف آر کیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلہ برائے سال 2016 کا اعلان کردیا گیا ہے ،جس کے مطا بق داخلہ فارم معہ کتا بچہ بعوض 1000 روپے صبح 9تا دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمع کو صبح 9 تا دوپہر 12 بجے یو بی ایل بینک جامعہ کراچی سے حا صل کیے جا سکتے ہیں جبکہ سلور جوبلی گیٹ پر واقع کاونٹر نمبر 09 پر 20 اکتو بر 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،داخلہ کے لیے رجحان ٹیسٹ بروز اتوار یکم نومبر 2015 ءمنعقد ہو گا جبکہ حتمی انتخاب ر جحان ٹیسٹ اور انٹر ویو کے بعد عمل میں آئے گا جبکہ باقاعدہ تدریس کا آغاز یکم جنوری 2016 ءسے ہوگا

ایمزی وی(اسلام آباد)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے برطانیہ کی لینسیسٹر یونیورسٹی سے کامسیٹس کے معاہدے کو ناجائز قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی صدارت میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے بھاری فیس کے عوض غیرملکی یونیورسٹی کی ڈگری کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایچ ای سی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 2009ءمیں کامسیٹس نے اپنے بورڈ اور ایچ ای سی سے منظوری کئے بغیر لینسیسٹر یونیورسٹی سے ڈوئل ڈگری پروگرام کا آغاز کیاتھا۔ایچ ای سی کو 2013 تک نہیں پتہ تھا کہ کامسیٹس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے اشتراک کیا ہے۔ اس معاہدے کو ایچ ای سی نے ناجائز قرار دے دیا ہے اور ساتھ کامسیٹس انتظامیہ کو کہا کہ آپ 2 ڈگریاں جاری نہیں کرسکتے۔ ایچ ای سی حکام نے کہا کہ کامسیٹس کی گریجویشن کی فیس 4لاکھ 75ہزار روپے ہے لیکن ڈوئل ڈگری پروگرام والوں سے 13لاکھ لے رہے ہیں۔ 2010ءسے اب تک اسٹوڈنٹس نے 36لاکھ پاونڈز ادا کرچکے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی پر خاموش رہنے کا الزام بے بنیاد ہے، ہم نے 2011ءسے پہلے 3نوٹس جاری کردیئے تھے انکامزید کہنا تھا کہ ہم کامسیٹس کو اسٹوڈنٹس کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ واشنگٹن معاہدے کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بھی اس پروگرام کی مخالفت کی۔ کامسیٹس اسٹوڈنٹس سے لی گئی فیس واپس کرے یا لینسیٹر سے ہی مفت میں ایم ایس کروائے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے قبضے کے بعد سرکاری فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرہی ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے افغانی صدر اشرف غنی سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان قومی حکومت کی قیادت سیکورٹی کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اس نے اعلان کے باوجود قندوز میں کوئی کاروائی نہیں کی جس سے وہاں پھنسے شہریوں کو خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ جبکہ افغان سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے جہاں سرکاری فوجیوں کو قندوز بھیجا جاچکاہے وہیں غیر ملکی اتحادی فوج کا بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز کو اضافی فیس نہ دینے والی طالبہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو 10 طالبعلموں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل کالجز نے ٹیوشن فیس کی مد میں 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اضافی فیسیں نہ دینے والے طالبعلموں کو ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت اضافی فیسیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر طالبعلموں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے جس پر عدالت نے اضافی فیسں نہ دینے کے معاملہ پر طالبعلموں کو ہراساں کرنے سے میڈیکل کالجز کو روک دیا اور اضافی فیسیں وصول کرنے پر میڈیکل کالجز سے 15 روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم مشتاق کو آج علی الصباح کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی، مجرم مشتاق نے سال 2000 میں عبداللہ نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔ پھانسی کے بعد میت کو ضابطے کی کارروائی کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل در آمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کو رٹ نے ایم ایل سی ٹرالر کیس میں جاں بحق شہری عبدا لحق کے لوا حقین کو دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کے لیے کسی قاتل سے کم نہیں ،کراچی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں ۔ سند ھ ہائی کو ر ٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس کی سماعت کے دوران ٹر یفک کے پڑھتے ہوئے حادثات پر شدید برہمی کا اظہا ر کیا اور دو ہزار پانچ میں این ایل سی ٹرالر کی زد میں آنے والے شہری عبدا لحق غوری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اس کے لواحقین کو دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخل ہونے کو یقینی بنائے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کے چار کارندے مارے گئے ،جن کی شناخت ،دانش کیکڑا ،ارشد عرف گڈو ،مو سی بلوچ ،اور نوید پلوچ کے نام سے ہوئی ۔ زرائع کے مطابق ملزمان قتل اقدام ،قتل بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملو ث تھے۔