Wednesday, 08 January 2025

ایمزٹی وی (کراچی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملو ث 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایاکہانہوں نے نیوٹاﺅن اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو قتل کیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے ،گروہ کے سر غنہ بلال سمیت دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت اور تاجروں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ وزیر خزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا تاہم انہیں پندرہ نومبر تک ٹیکس مراعاتی پیکیج کے لولی پاپ پر رام کرلیا ہے۔تاجر رہنما بھی وزیر خزانہ کے وعدوں پر یقین کر کے چلے گئے تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات نہیں مانے تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کےمسائل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ حکومت اور تاجروں کے درمیان مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تاجروں کے اٹھارہ میں سے سولہ مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے اور ٹیکس آڈٹ چھوٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اگلے ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی.

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ حکومت کی عدم دلچسپی دبئی میں لیاری گینگ وار ڈان عزیر بلوچ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ عزیر بلوچ کے خلاف انٹرپول کو ثبوت ہی فراہم نہ کر سکی۔ انٹرپول دبئی کی جانب سے انٹرپول اسلام آباد کو لکھا گیا ۔خط کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انٹرپول کو نہ تو دبئی جانے والی ٹیم کے کوائف دیئے گئے نہ ہی عزیر بلوچ کے خلا ف ثبوت دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات حکومت نے عزیر بلوچ کو رہا کر دیا ہے۔ عزیر بلوچ کو دبئی میں چیک باؤنس ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قید کے دوران بھی عزیر بلوچ کو سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی سرپرستی حاصل رہی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے نندی پور پاور پلانٹ کو 3 سے 4 ہفتوں میں آپریشنل کرنے میں ناکامی پر پلانٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کیپٹن (ر) محمد محمود کا تبادلہ کردیا تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں نواز شریف نے نندی پور پلانٹ ے حولے سے محمد محمود سے سوال کیا کہ کیا وہ کو تین سے چار ہفتوں میں مکمل طور پر آپریشنل کرسکتے ہیں؟ جس کے بعد کیپٹن (ر) محمد محمود نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ وہ پلانٹ کو اسی مدت میں آپریشنل کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاہم وہ اس حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کرسکتے۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اگر وزارت کو براہ راست پلانٹ کا کنٹرول دیا جاتا ہے تو وہ اسے 3 سے 4 ہفتوں میں آپریشنل کردیں گے۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی نندی پور منصوبے کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے افرادی قوت کی ضرورت ہے جو جنریشن کمپنیوں سے پوری کی جاسکتی ہے۔اجلاس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔محمد محمود کی جانب سے اجلاس کو پلانٹ کے اخراجات اور دیگر حوالوں سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی لیکن وہ منصوبے کے آپریشنل ہونے میں تاخیر کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کرسکے۔کیپٹن (ر) محمد محمود کا پلانٹ کے ایم ڈی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخاب کیا تھا۔ پلانٹ کی پوری ذمہ داری وزارت پانی و بجلی کی تھی لیکن شہباز شریف نے پلانٹ کے تمام معاملات کی ذمہ داری خود لے لی جس کے بعد ان کے اور خواجہ آصف کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانا ت محمد عمران خان چشتی نے انٹر بورڈ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں طے کیا گیا کہ انٹر سائنس ،آرٹس اور کامرس گروپ کے ضمنی امتحانات 23 نومبر سے ہوں گے ،اجلاس میں قائم مقام سیکر یٹری محمد جعفر،ڈپٹی کنٹرولر محمد دبیر ،سائنس ،آرٹس اور کامرس گروپ کے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ناظم امتحانات نے کہا کہ 4 اپریل 2015 سے ٹیبولیشن رجسٹر کی فراہمی کے لیے ریکو زیشن بھجوادی ہے مگر تاحال ٹیبولیشن رجسٹر فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے گیارہویں جماعت کے نتائج کی تیاری میں دشواری آرہی ہے ۔اجلاس میں قائم مقام سیکر یٹری بورڈ نے بتایا کہ ٹیبو لیشن رجسٹر کی چھپائی کے لیے پبلشر کو دو روز قبل ہی آرڈر دیا گیا ہے ۔ناظم امتحانات نے مز ید کہا کہ 23 نومبر 2015 کو ہونے والے ضمنی امتحانات کے لیے ڈپلیکیٹنگ پیپرز کی فراہمی بھی تا حال نہیں ہوئی جبکہ اس کے لیے بھی دو ماہ قبل ریکو زیشن بھجوادی تھی ۔انہوں نے قائم مقام سیکر یٹری بورڈ محمد جعفر سے کہا کہ ڈپلیکیٹنگ پیپرز کی سپلائی کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد نہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے بلکہ ان کی بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اور ان کی معا شرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے ،ماہرین کے مطابق دیہی خواتین زراعت کے فروغ ،دیہی ترقی ،خواراک دستیابی کو یقینی بنانے اور دیہی علاقوں سے غربت ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن ترقی پذیر ممالک میںدیہی خواتین آج بھی نہ صرف اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں بلکہ وہ ذہنی و جسمانی تشدد اور دباﺅ کا شکار بھی ہیں

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔اورنگی ٹاﺅن گلشن ضیاءمیں2 ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے دا خل ہوئے جس پر گھر کے افراد نے ان سے مزاحمت کی جس پر زاہد قمر بندوق کا بٹ لگنے سے جبکہ انکا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابی مہم کے دوران دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ایس ایم ایس میں لکھا تھا کہ ''اگر گیارہ اکتوبر کو تمھارے پولنگ ایجنٹس نے کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھے ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کر رہنا۔''ایم پی اے عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کے پی ٹی آئی والے عجیب سیاست کر رہے ہیں ، یہ اب دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ۔ این اے 122کی کامیابی کا جشن منانے کے بعد دھمکی آمیز ایس ایم ایس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تمام تر تنازعات اور تحقیقات کے باوجود حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی لاگت میں 44 فیصد تک اضافے کی درخواست کردی۔ رواں سال 15 اپریل کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نندی پور پلانٹ کے لئے 45 ارب روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی بعد ازاں این پی جی سی ایل کی جانب سے درخواست میں نیپرا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ پہلے ہی مقروض اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور اگر اس کی لاگت میں اضافہ نہ کیا گیا تو یہ قائم نہیں رہ پائے گا این پی جی سی ایل کی درخواست میں نیپرا سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں پلانٹ کی لاگت میں اضافہ کرے تاکہ صارفین پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی باقاعدگی سے استعمال کر سکیں۔ واضح رہے نندی پور پراجیکٹ 31 مئی کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے افتتاح کے صرف 5 دن بعد ہی بند ہوگیا تھا، پلانٹ سے 42 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق این پی جی سی ایل کی درخواست پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی ون کے تحت نندی پور منصوبے کہ اصل لاگت 8۔58 ارب تھی لیکن نیپرا نے اس کی لاگت کا تخمینہ کم کرکے 45 ارب روپے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے سینٹ کو بتایا تھا کہ جولائی تک منصوبے پر 58 ارب روپے میں سے 49 ارب روپے خرچ کیے جاچکے تھے اور گیس پر منصوبے کو چلانے کے لئے 9 ارب روپے باقی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ پر انجینئرنگ کے کام، خریداری اور تعمیر کے لیے 7۔317ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے لیکن نیپرا نے اس میں سے بھی 11 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی منظوری نہیں دی جبکہ الگ سے 65 ملین ڈالر کے مطالبے کو بھی رد کردیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انجینئرنگ، خریداری اور تعمیر کے علاوہ دیگر اخراجات کے لیے 46 ملین ڈالر رکھے گئے تھے جس میں سے 19 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی جبکہ اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 15 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن نیپرا نے 11 ملین ڈالر کی منظوری دی۔